مقالاتِ حکمت جلد 1 صفحہ نمبر 4
ہیں اور خیالات کی بلندی انسانی معراج کا ابتدائی مقام ہے۔
مقالہ نمبر 8
اہل ذکر اللہ کی راہ میں مرے ، اگر چہ اپنے بستر پر مرے۔ انہیں ایک خصوصی زندگی عطا ہے جو عام مُردوں کو حاصل نہیں۔ پس ہم انہیں عام مُردوں میں کیوں کر شمار کر سکتے ہیں ؟
اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
 جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے گئے اُنہیں مردہ مت کہو، بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تم اسے نہیں سمجھتے۔
البقرة :۱۵۴
مقالہ نمبر 9
مُردوں کی قبروں پر بے شک گنبد بنانا منع ہے اور نہ ہی آج تک کبھی کسی نے کسی مُردے کی قبر پر گنبد بنایا۔
مقالہ نمبر 10
مُقربينِ من حقیقتًا زندہ ہیں اگر چہ صُورۃً زندہ نہیں ۔
مقالہ نمبر 11
جس کی قبر زندہ ہے ، بے شک زندہ ہے۔
مقالہ نمبر 12
اسی طرح ان کے اعراس باعثِ برکت ، باعثِ رحمت اور باعثِ تقویتِ دین و ایمان ہیں ۔
مقالہ نمبر 13
کبھی مُردوں کو بھی کسی نے یاد کیا ہے ؟ اگر وہ زندہ نہ ہوتے ، ان کی یاد زندہ نہ رہتی۔
🏠 Back to Home