مقالہ نمبر 1
قرآن کی تعمیل میں ڈرنا کفر اور مرنا شہادت ہے۔ کافر سے بدتر اور شہید سے بہتر کوئی موت نہیں ۔
مقالہ نمبر 2
بلبل گا یا کرتی ہے، پروانہ جلا کرتا ہے ۔ گانا کبھی ختم نہیں ہوتا اور جلنا ایک دم کی بازی ہے۔
مقالہ نمبر 3
گندگی نے کوے کو نکما کر دیا ، ورنہ وہ بھی ایک پرندہ ہے اور بار بھی ۔
مقالہ نمبر4
موتی ہر پرندے کی خوراک نہیں ۔ سیمرغ ہی موتی کھاتا اورپچاتا ہے ۔
مقالہ نمبر 5
شیطان سالک تھا۔ اگر مجذوب ہوتا کبھی مردود نہ ہوتا ۔
مقالہ نمبر 6
سالک پہ حکم اور مجذوب پر محبت غالب ہوتی ہے۔ حکم محبت کی کبھی برابری نہیں سکتا۔
مقالہ نمبر 7
خیالات جب پاک ہو جاتے ہیں، متحد ہو جاتے ہیں۔ جب متحد ہو جاتے ہیں بلند ہو جاتے کے ہضم کرتا ہے ۔