ہیں اور خیالات کی بلندی انسانی معراج کا ابتدائی مقام ہے۔
مقالہ نمبر 8
اہل ذکر اللہ کی راہ میں مرے ، اگر چہ اپنے بستر پر مرے۔ انہیں ایک خصوصی زندگی عطا ہے جو عام مردوں کو حاصل نہیں۔ پس ہم انہیں عام مردوں میں کیوں کر شمار کر سکتے ہیں ؟
اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے گئے اُنہیں مردہ مت کہو، بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تم اسے نہیں سمجھتے۔البقرة : 156
اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے گئے اُنہیں مردہ مت کہو، بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تم اسے نہیں سمجھتے۔البقرة : 156
مقالہ نمبر 9
مرُدوں کی قبروں پر بے شک گنبد بنانا منع ہے اور نہ ہی آج تک کبھی کسی نے کسی مرد ے کی قبر پر گنبد بنایا ۔
مقالہ نمبر 10
مقربينِ حق حقیقتاً زندہ ہیں اگر چہ صورۃً زندہ نہیں ۔
مقالہ نمبر 11
جس کی قبر زندہ ہے ، بے شک زندہ ہے ۔
مقالہ نمبر 12
اسی طرح ان کے اعراس باعثِ برکت ، باعثِ رحمت اور باعثِ تقویتِ دین و اِیمان ہیں ۔
مقالہ نمبر 13
کبھی مُردوں کو بھی کسی نے یاد کیا ہے ؟ اگر وہ زندہ نہ ہوتے ، ان کی یاد زندہ نہ رہتی۔