مقالات حکمت جلد 1صفحہ نمبر 3
مقالہ نمبر 1
قرآن کی تعمیل میں ڈرنا کفر اور مرنا شہادت ہے۔ کافر سے بدتر اور شہید سے بہتر کوئی موت نہیں ۔
مقالہ نمبر 2
بلبل گایا کرتی ہے، پروانہ جلا کرتا ہے ۔ گا نا کبھی ختم نہیں ہوتا اور جلنا ایک دم کی بازی ہے۔
مقالہ نمبر 3
گندگی نے کوے کو نکما کر دیا ، ورنہ وہ بھی ایک پرندہ ہے اور بازبھی ۔
مقالہ نمبر 4
موتی ہر پرندے کی خوراک نہیں ۔ سیمرغ ہی موتی کھاتا اور پچاتا (ہضم کرنا) ہے ۔
مقالہ نمبر 5
 شیطان سالک تھا۔ اگر مجذوب ہوتا کبھی مردود نہ ہوتا ۔
مقالہ نمبر 6
سالک پر حکم اور مجذوب پر محبت غالب ہوتی ہے۔ حکیم محبت کی کبھی برابری نہیں سکتا۔
مقا لہ نمبر 7
خیالات جب پاک ہو جاتے ہیں، متحد ہو جاتے ہیں۔ جب متحد ہو جاتے ہیں بلند ہو جاتے۔
PDF WhatsApp Facebook